شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک کےآخری 2پرچے ملتوی

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک کےآخری 2پرچے ملتوی
کیپشن: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک کےآخری 2پرچے ملتوی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی نازک صورتحال کے باعث میٹرک کے دو باقی ماندہ پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ طلبہ و عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں کے مطابق، جماعت نہم اور دہم کے تمام پرچوں میں سے صرف دو پرچے باقی تھے، جنہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کرنا پڑا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان حالات کا جائزہ لینے کے بعد جلد کر دیا جائے گا۔

طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اطلاعات پر انحصار کریں۔

Watch Live Public News