فتنہ الخوارج اور ان کے مددگار، دونوں کو ختم کیا جائے،عوام کا متحد پیغام

فتنہ الخوارج اور ان کے مددگار، دونوں کو ختم کیا جائے،عوام کا متحد پیغام
کیپشن: فتنہ الخوارج اور ان کے مددگار، دونوں کو ختم کیا جائے،عوام کا متحد پیغام

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی اور ان کے مقامی سہولت کاروں کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

عوامی حلقوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے مقامی مددگاروں، مالی و لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکیں۔

عوامی مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کی شناخت اور ان کے خلاف فوری اور سخت ایکشن بھی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News