ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بنیادی نرخوں میں اوسطاً 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تاہم یہ ریلیف لائف لائن کیٹیگری کے تحت آنے والے صارفین کو میسر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے اس فیصلے کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔
نئے نرخوں کی تفصیلات:
آڈٹ رپورٹ کے مطابق:
100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے نیا نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ ہوگی۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے نرخ:
پہلے 100 یونٹس: 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ
101 سے 200 یونٹس: 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ
201 سے 300 یونٹس: 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ
300 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو (ٹائم آف یوز) صارفین کو 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔
دیگر صارفین کے لیے نرخ:
کمرشل صارفین: 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ
جنرل سروسز صارفین: 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ
صنعتی شعبہ: 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ
زرعی صارفین: 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ
بلک صارفین: 41 روپے 76 پیسے فی یونٹ
لائف لائن صارفین محروم کیوں؟
نیپرا کے مطابق، قیمتوں میں حالیہ کمی کا مقصد عام صارفین کو ریلیف دینا ہے، تاہم لائف لائن صارفین، جو کہ پہلے ہی سبسڈی شدہ نرخوں سے مستفید ہو رہے ہیں، اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گے۔