کراچی کی عدالت نے امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی

کراچی کی عدالت نے امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی

(ویب ڈیسک ) کراچی کی عدالت نے  درخواست ابتدائی سماعت کے بعد خارج  کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے بعد خارج کرتی ہے ۔

عدالت نے  کہا کہ  درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔

عدالت نے کہا کہ  پاکستان کا کریمنل جسٹس سسٹم اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر کے تحت پاکستان کے اندر ہونے والے جرائم کی انکوائری  اورٹرائل کرسکتی ہیں ،2013 میں پشاور ہائیکورٹ نے یو ایس ڈرون حملے کے خلاف کوئی حکم نہیں دیا تھا۔

Watch Live Public News