(ویب ڈیسک ) مولانا محمد عارف حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف جب بھی کوئی سازش کریگا تو دفاع میں علماء انشاء اللہ سب سے آگے ہی ہونگے۔
پاکستان کی آزادی و خومختاری کو عالمی سطح پر لاحق خطرات کے حوالے سے امیر جے یو آئی مہمند مولانا محمد عارف حقانی نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف بہت سی سازشیں اور چیلنجز ہیں، بعض عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان کی آزادی قائم رہے۔
مولانا محمد عارف حقانی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان سے اس کی آزادی چھیننا چاہتی ہیں، جب بھارت نے جارحیت کی تو تمام مکاتب فکر کے علماء اس وقت بھی پاکستانی جھنڈا تھامے سب سے آگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جب بھی کوئی سازش کریگا تو دفاع میں علماء انشاء اللہ سب سے آگے ہی ہونگے۔