سب کو چیلنج ہے ، میری حکومت گرا کر دکھاؤ، وزیر اعلی علی امین گنڈا پور

سب کو چیلنج ہے ، میری حکومت گرا کر دکھاؤ، وزیر اعلی علی امین گنڈا پور

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا   علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ  سازش کے بغیر ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی ۔چیلنج  کرتا ہوں  ، میری   حکومت گراکر دکھاؤ،اگر آپ نے حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے  سیاسی طور پر ہماری حکومت گرا کر دکھائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا، سازش کے بغیر ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔

انہوں  نے کہا کہ آج کی میٹنگ ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو سمجھتے کہ ہم الگ ہیں ، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنا تن ، من دھن لگا رہے ہیں ،میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا ، کہا جاتا ہے کہ 9 مئی کو ہم نے زیادتی کی ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش 9 مئی سے پہلے شروع ہوچکی تھی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا  نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایک حملہ ہے اور جب تک ہم واپس اقتدار میں آکر اس کو واپس نہیں کرتے تب تک عدلیہ قید رہے گی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ملاقات کروائی جائے ، وہ پارٹی کے سربراہ ہیں ان کا ملاقات کروانا حق تھا ، میں نے یہ بھانپ لیا تھا کہ ملاقات نہیں کروائی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری حکومت ، اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں ،  آئینی طریقے سے کبھی بھی ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی ، میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی طور پر حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،  میرا یہ چیلنج ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کچھ نا کریں ، آئینی طریقے سے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

Watch Live Public News