جنوبی افریقی ایئر چیف کی ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات، فضائی تعاون پر تبادلہ خیال

جنوبی افریقی ایئر چیف کی ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات، فضائی تعاون پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کی پیشکش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں جنوبی افریقی ایئر چیف  نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مِبامبو کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فضائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئر چیف نے جنوبی افریقی فضائیہ کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کی پیشکش کی۔جنوبی افریقی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنوبی افریقی فضائیہ  نے تربیتی نظام میں اصلاح کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی۔ جنوبی افریقی فضائیہ کے افسران  نے پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   جنوبی افریقہ  نے C-130 طیاروں کی مرمت اور معائنہ پاکستان میں کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

Watch Live Public News