طاقتور پاسپورٹس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

طاقتور پاسپورٹس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
کیپشن: طاقتور پاسپورٹس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

ویب ڈیسک: ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی تا دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی، جس میں پاکستان 100ویں نمبر پر ہے اور کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق سنگاپور ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ سویڈن 187 ممالک تک رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 30 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں، جس کے باعث پاکستان مجموعی درجہ بندی میں 100ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹس شامل ہیں۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے سب سے نمایاں ترقی کی، جس کی عالمی درجہ بندی میں 40 درجوں کی بہتری آئی اور وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

Watch Live Public News