یااللہ خیر!خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یااللہ خیر!خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر!خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Watch Live Public News