کانگریس رہنما کے مودی سے کڑے سوالات

کانگریس رہنما کے مودی سے کڑے سوالات
کیپشن: کانگریس رہنما کے مودی سے کڑے سوالات

ویب ڈیسک: انڈین نیشنل کانگریس کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ" کا نعرہ محض دکھاوا ہے، جبکہ بی جے پی لیڈران پر لگنے والے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات پر مکمل خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شمع محمد کا کہناہےکہ بی جے پی ایم ایل اے راج کشور کیسری پر 2010 میں ریپ کے الزامات، اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ مودی نے ان کا دفاع کیا،ہریانہ کے سابق اسپورٹس منسٹر سندیپ سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام، بی جے پی نے کوئی کارروائی نہیں کی،اولمپک میڈلسٹ کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ کو بی جے پی نے بچایا۔

ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے الزامات بی جے پی لیڈران پر، مگر ایکشن زیرو، بیٹیوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ مودی کا پیغام ہے کہ ریپسٹ پارلیمنٹ کے اندر اور متاثرین جیل کے اندر بھیجے جائیں گے،عوام نہ بھولے کہ کیسے بلقیس بانو کے ریپسٹ کو رہائی پر مالا پہنائی گئی اور الیکشن مہم میں تقریر کیلئے بھی خصوصی بلایا گیا،منی پور میں جب عورتوں کے ریپ ہوئے تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی اور جب وہاں کی گورنر نے شکایت کی تو اسی کو نکال دیا،بہار میں جو ہورہا ہے وہ کسی سی چھپا نہیں لیکن مودی خاموش ہے۔

Watch Live Public News