ویب ڈیسک: عالمی سطح پر بھارت کو درپیش ناکامیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے بری طرح شکست کھا چکا ہےاور اب دنیا بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بےنقاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی۔
فرانسیسی تجزیہ کار کا کہناہےکہ چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی, پاکستان ایٹمی طاقت ہے، چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے، بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے!۔
فرانسیسی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہو گی، پاکستان جیت چکا ہے، پاکستان کی فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔