آپریشن سندور کی ناکامی،کانگریس رہنما جیتو پٹواری کی مودی پر کڑی تنقید

آپریشن سندور کی ناکامی،کانگریس رہنما جیتو پٹواری کی مودی پر کڑی تنقید
کیپشن: آپریشن سندور کی ناکامی،کانگریس رہنما جیتو پٹواری کی مودی پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: پاکستانی افواج کے ہاتھوں "آپریشن سندور" میں بھارتی ناکامی کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی کو نہ صرف خارجہ بلکہ داخلی محاذ پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ریاست میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سنگین جرائم پر خاموشی کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری کا کہنا تھا کہ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں،آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟،آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں  درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے،جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں  کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟

جیتو پٹواری نے کہا کہ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ اس سندور کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں،آپ نے انہیں گارنٹی دی، تین ہزار کا کیا ہوا، ان بہنوں کی عزت کا کیا ہوا، مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کر رہے ہیں آپ کے وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ بھی ہیں،ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا، آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟۔

Watch Live Public News