ضمنی انتخاب جیت کر بھی ن لیگ مایوس، ہار کر بھی PTIمطمئن ہے:بیرسٹر سیف

ضمنی انتخاب جیت کر بھی ن لیگ مایوس، ہار کر بھی PTIمطمئن ہے:بیرسٹر سیف
کیپشن: ضمنی انتخاب جیت کر بھی ن لیگ مایوس، ہار کر بھی PTIمطمئن ہے:بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف نے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے نتائج پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیتنے کے باوجود مایوس نظر آئی، جبکہ پی ٹی آئی ہار کر بھی عوامی مقبولیت سے مطمئن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف نے کہا کہ آر اوز کے دفاتر کے باہر "عمران خان زندہ باد" کے نعرے گونج رہے تھے جبکہ اندر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے الزم عائد کیا کہ شریف خاندان نے ماضی کی روش برقرار رکھتے ہوئے اس بار "دھاندلی" نہیں بلکہ "کھلم کھلا دھاندلا" کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے سخت لہجے میں کہا کہ جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپایا نہیں جا سکتا۔ ن لیگ کے حربے پرانے ہو چکے ہیں اور عمران خان کی مقبولیت کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔یہ نتائج مریم نواز کی کارکردگی پر نہ صرف سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود رہا۔عوام نے انتخابات میں ان ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Watch Live Public News