ویب ڈیسک: آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیاکے جاری کردہ بیان کے مطابق گلین میکسویل آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔
گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ گلین میکسویل دو بار ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے، آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی ، ون ڈے کیریئر اتارچڑھاؤ سے بھرپور رہا۔
ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف 201 رنز کی اننگز میکسویل کے کریئر کی یادگار اننگز رہی ہے۔