کراچی میں مزیدزلزلوں کی پیشگوئی

کراچی میں مزیدزلزلوں کی پیشگوئی
کیپشن: کراچی میں مزیدزلزلوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کراچی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے۔ فالٹ لائن میں انرجی جمع ہو جاتی ہے، آہستہ آہستہ انرجی ریلیز ہورہی ہے۔ ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔ شہری خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں۔ زلزلے کی گہرائی کم ہے جسکی وجہ سے اسکو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے۔ اس میگنیٹیوٹ کے زلزلے محسوس بھی کم و بیش ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سومیانی کے مقام پر 3 ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن ہے۔ جس میں یوریشین ، عربین اور انڈین پلیٹس شامل ہیں۔ 1945 کے بعد وہاں اب تک کوئی زلزلہ نہیں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس زون میں انرجی مسلسل جمع ہورہی ہے۔ اسلیے کہا جارہا ہے کہ اس مقام پر اب زلزلہ آنے کے قوی امکانات ہیں۔ زلزلے کی صورت میں اس مقام سے انرجی ریلیز ہوگی۔ 

انہوں نے بتایا کہ سمندر کے اندر آنے والے زلزلے سے سونامی پروڈیوس ہوتا ہے۔

Watch Live Public News