عمران خان نے چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

عمران خان نے چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی   عمران خان نے چوتھی بار  پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے اڈیالہ جیل  پہنچی ۔ذرائع کے مطابق   اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے چوتھی بار ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   لاہور پولیس کی ٹیم تاحال اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔ لاہور پولیس کی تفتشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے ہیں۔تفتیشی ٹیم میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ   بانی پی ٹی آئی اسے قبل بھی تین مرتبہ ٹیسٹ کرانے سے انکار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کرانے سے تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے کہ  ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل نہیں ہو سکتی، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی پتہ چلے گا شواہد درست ہیں یا نہیں، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل اگے نہیں بڑھے گا۔

واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم لاہور میں درج 9مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر تصدق، انسپکٹر سلیم اور انسپکٹر نوید بھی شامل ہیں۔پنجاب فارنزک یونٹ کے تکنیکی ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News