پاکستان  ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی  کیلئے تیار 

پاکستان  ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی  کیلئے تیار 
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک ) پاکستان  ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی  کیلئے تیار  ہے۔14ویں ساؤتھ ایشین گیمز  جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہو گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس ہوا۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز  جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہو گی۔ 

اعلامیہ کے مطابق  گیمز کے انعقاد پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کر دی۔  رانا ثناءاللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر  عمل درآمد کے لئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلی سطحی کمیٹی بنا دی۔ 

مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کمیٹی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر کے نمائندہ ارکان شامل ہونگے۔  اعلی سطحی کمیٹی کھیلوں کے مقامات،  سیکیورٹی، اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ساؤتھ ایشین گیمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا،شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، چیمپئنز ٹرافی اور ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News