پانی ہماری زندگی ہے اس پر زبردستی قبول نہیں،سندھو پر حملہ نا منظور، بلاول بھٹو

پانی ہماری زندگی ہے اس پر زبردستی قبول نہیں،سندھو پر حملہ نا منظور، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک )پارلیمانی سفارتی وفد کےسربراہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پانی ہماری زندگی ہے اس پر زبردستی قبول نہیں، سندھو پر حملہ نامنظور ہے۔

پارلیمانی سفارتی وفد کےسربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے لیے نیویارک پہنچا ہوں،میں ایک واضح پیغام لے کر آیا ہوں, پاکستان وقار کے ساتھ امن، مقصد کے ساتھ مکالمہ، اور انصاف پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیر کا حل طلب مسئلہ اب بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے, مشترکہ آبی وسائل پر کسی بھی قسم کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے,بلکہ یہ عالمی استحکام کو بھی چیلنج کرتی ہے۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں،لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان کو نشانہ بنانے کے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارت کو محاذ جنگ کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے, اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا پاکستان سے صرفِ نظر کرنے کے بجائے بامعنی انداز میں رابطہ کرے۔

Watch Live Public News