چوہدری پرویز الہیٰ کے دست راست محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار

چوہدری پرویز الہیٰ کے دست راست محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار
کوئٹہ : سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سےاینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور لانے کیلئے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے. سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمد خان بھٹی کے خلاف تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے، گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔