امریکی جنگی طیارے فرینڈلی فائر میں گرے ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ

امریکی جنگی طیارے فرینڈلی فائر میں گرے ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ
کیپشن: امریکی لڑاکاطیارہ کویت میں گرکرتباہ

ویب ڈیسک: کویت میں امریکی کے 3 ایف 15 طیارے گر کرتباہ  ہوگئے۔ اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر امریکی ساختہ تین F-15 Eagle لڑاکا طیارے  کویت میں گر کر تباہ ہوگئے۔؎ طیارے  کے پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے جنہیں  زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک جلتے ہوئے طیارے کو زمین کی جانب گرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فوج کے بیان کے مطابق کویت میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور غیر یقینی ہے جبکہ مختلف دعوؤں اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News