برطانیہ کی امریکا کو اپنے فوجی اڈےاستعمال کرنے کی اجازت

برطانیہ کی امریکا کو اپنے فوجی اڈےاستعمال کرنے کی اجازت
کیپشن: برطانیہ کی امریکا کو اپنے فوجی اڈےاستعمال کرنے کی اجازت

ویب ڈیسک: برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ امریکا نے برطانوی فوجی تنصیبات کے استعمال کی باضابطہ درخواست کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اجازت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے تناظر میں دی گئی ہے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کو روکنے، معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور برطانوی شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک کو بھی تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے جو اس تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق خلیجی شراکت دار ممالک دفاعی تعاون کے خواہاں ہیں اور برطانوی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برطانوی طیارے دفاعی مقاصد کے تحت فضا میں موجود ہیں اور ایرانی حملوں کو روکنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

حالیہ پیش رفت کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں اور مختلف ممالک اپنی دفاعی حکمت عملی کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News