مسلم نسل کشی پر انتہاپسند مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا

مسلم نسل کشی پر انتہاپسند مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا
کیپشن: مسلم نسل کشی پر انتہاپسند مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک: یہود و ہندود گٹھ جوڑ، مسلم نسل کشی پر انتہاپسند مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انسانیت کے قاتل  بھارت اور اسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردار نے خطہ کو ایک بار پھرجنگ میں دھکیل دیا۔ اسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط تائید نے بھارت کی  نام نہاد غیر جانبداری کے  جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا ۔بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے اسرائیلی دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مودی کے دورے نے ایران پر فضائی حملوں کی تائید کا تاثر دے کر خطہ میں بحران کو جنم دیا۔ ترجمان کانگریس کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں پر مودی کا ردِعمل بھارت کی اقدار اور مفادات سے غداری ہے۔

بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں بڑھتا ہوا بحران بھارتی معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ عالمی جریدہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی خطہ پر بھارت کی جارحانہ تشدد کی تصدیق بھی کی۔ایران پر حملہ سے بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں  بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم کی اسرائیل کی تائید ثابت کرتی ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا دوغلا رویہ اسرائیلی خوش فہمی کو بھی جلد ہی بھیانک حقیقت کا منہ دکھا دے گا۔یہود و ہنود انتہا پسند گٹھ جوڑ اور طاقت کے بے دریغ استعمال نے خطہ کو جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

Watch Live Public News