آپریشن غضب للحق:پاک افواج کی جوابی کارروائی،جلال آباد میں ایمونیشن،ڈرون سٹوریج سائٹ تباہ

آپریشن غضب للحق:پاک افواج کی جوابی کارروائی،جلال آباد میں ایمونیشن،ڈرون سٹوریج سائٹ تباہ
کیپشن: آپریشن غضب للحق:پاک افواج کی جوابی کارروائی،جلال آباد میں ایمونیشن،ڈرون سٹوریج سائٹ تباہ

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر اور فیصلہ کن  کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا۔

پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں۔

Watch Live Public News