پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر زرداری

پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر زرداری
کیپشن: پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر زرداری

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے حملے ناقابل قبول ہیں۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری فورسز نے فیصلہ کن اقدام سے واضح کر دیا ملک کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔افغان طالبان کو افواج پاکستان نے فیصلہ کن جواب دیا۔ بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم محفوظ ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیاں صرف اعدادوشمار تک محدود نہیں ہیں۔ ہم نے پچھلے سال معرکہ حق میں علاقائی طاقت کا تاثر توڑ دیا۔بہادر فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکی خود مختاری کا تحظ، آئین کی حکمرانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ قوموں کا امتحان ہر بحران میں ہوتا ہے۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران قوم نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔

صدر نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں۔ نویں دفعہ خطاب کرنا میرے فخر ہے۔ یہ اس بات کو ثبوت ہے جمہوری سفر جاری ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا۔ میں نے پچھلے دور میں اصل آئین کو بحال کیا۔ میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کے حوالے کیے۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے صدر کا منصب وحدت کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کرتا ہوں۔ دعاگو ہوں کہ  اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صدرمملکت نے کہا کہ خطے کو  مزیدبحران سے بچانے کیلئےامن، تحمل اورمذاکراتی حل پر زور دیتے ہیں۔  جنوبی ایشیا میں دو  ایٹمی ہمسائیوں  میں کشیدگی  کم کرنے کیلئےتمام ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

Watch Live Public News