ویب ڈیسک: ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ ابوظبی کی جانب سے متعدد ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر سفارتی حکام سے رابطہ کریں۔
اسی طرح پاکستانی قونصلیٹ دبئی نے بھی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز فراہم کر دیے ہیں تاکہ کمیونٹی کو بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔
سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو محتاط رہنے، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔