حج پروازوں کا شیڈول جاری، پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

حج پروازوں کا شیڈول جاری، پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
کیپشن: حج پروازوں کا شیڈول جاری، پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

ویب ڈیسک:  وزارتِ مذہبی امور نے آئندہ حج آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے تحت پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔ 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوں گی۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا۔ عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق حج آپریشن کو مرحلہ وار اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عازمین کو سفری سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Watch Live Public News