(ویب ڈیسک )خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا،نیشنل سرٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے،ڈیپ فیکس، اسپیئر فشنگ اور ڈی ڈی او ایس حملوں کا بھی خدشہ ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہونے کا خطرہ ہے،بینکنگ اور فنانشل سسٹمز کو رینسم ویئر حملوں کا بھی اندیشہ ہے۔سرکاری ملازمین اور عوام کو مشکوک لنکس اور ایپس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن اور فوری سسٹم اپڈیٹس لازمی کی ہدایت کی گئی ہیں ۔صارفین اور سرکاری ملازمین کو غیر مصدقہ ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ڈیپ فیکس اور جعلی خبروں کے ذریعے نفسیاتی جنگ کا خدشہ ہے،آئی ٹی ٹیمز کو فوری تھریٹ ہنٹنگ اور سکیورٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔