لاہور ٹریفک پولیس نے13،14 اگست کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

لاہور ٹریفک پولیس نے13،14 اگست کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

(ویب ڈیسک) لاہور ٹریفک پولیس  کی جانب سے 13 اور 14 اگست کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 03 ایس پیز کی نگرانی میں 16 ڈی ایس پیز اور 500 ٹریفک انسپکٹرز سمیت ٹریفک افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔شہر میں 05 مقامات پر آتش بازی جبکہ 02 مقامات پر میوزیکل پروگرامز منعقد ہوں گے۔ 

گریٹر اقبال پارک، ڈولمن مال ڈیفنس، گلشن اقبال، اڈا پلاٹ اور لبرٹی مارکیٹ میں آتش بازی ہوگی، جبکہ لبرٹی مارکیٹ اور ڈیفنس فیز 6، ایچ بلاک میں میوزیکل شوز ہوں گے۔شہر بھر میں 62 مقامات پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور منچلوں کے خلاف خصوصی ناکہ بندی کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ روڈ بلاکنگ، روڈ ریج اور ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹریفک فلو برقرار رکھنے کے لیے مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ اور مال روڈ کے تمام کٹس رات کے اوقات میں بند رکھے جائیں گے۔شہری جشنِ آزادی کی خوشیاں بھرپور جوش و جذبے سے منائیں، تقریبات میں شرکت کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News