(ویب ڈیسک ) پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے 4 مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے، معلومات درج کرنے کے بعد صارفین کو اسی لنک پر6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے، بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، بجلی صارفین سبسڈی کے لیےکسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔