ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 03 مئی تک سیلاب آسکتا ہے۔ موسلادھار بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ تجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔ اسی دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ تیز بارش پھلوں کے باغات اور سبزیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔