پاک بھارت کشیدگی:سابق گورنر مقبوضہ کشمیرنے پہلگام سازش سے پردہ اٹھا دیا

پاک بھارت کشیدگی:سابق گورنر مقبوضہ کشمیرنے پہلگام سازش سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: پاک بھارت کشیدگی:سابق گورنر مقبوضہ کشمیرنے پہلگام سازش سے پردہ اٹھا دیا

ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کو بھی جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اس واقعے کو "فالس فلیگ آپریشن" قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مبینہ جنگی عزائم کا شاخسانہ کہا ہے۔ اس مؤقف کی بازگشت نہ صرف پاکستان میں سنائی دی بلکہ خود بھارت میں بھی اس واقعے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارتی سیاستدانوں، معروف صحافیوں اور کئی نیوز چینلز کی جانب سے اس واقعے پر حکومت کی شفافیت پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ ان ہی آوازوں میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھی شامل ہو کر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ستیہ پال ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام حملہ مودی حکومت کی سنگین غفلت اور ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو اس واقعے پر قوم کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت ملکی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو کہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ عوام کے اعتماد کے بھی خلاف ہے۔

Watch Live Public News