ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کامقبوضہ کشمیرکےرہائشیوں کوبےدخل کرنےکامنصوبہ بےنقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکےرہائشیوں کوزبردستی پاکستان بےدخل کرنےلگا۔کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیونے بھارتی منصوبہ بےنقاب کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکارنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ " میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہاہوں "۔ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائےگا ۔ پولیس کےاعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے۔ہمیں زبردستی جموں وکشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
کشمیری پولیس اہلکار نے کہا کہ میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بےدخلی کی کارروائی نہ کی جائے۔میں نےہرفورم پراپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہوسکی۔ بھارتی پاسپورٹ ہونےکےباوجودیہاں سےبےدخلی پرکیوں مجبور کیاجارہاہے؟
کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق " ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ "ہم یہاں27 سال سےرہائش پذیرہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکارسوچےسمجھے منصبوبےکےتحت کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔