41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ملک بدر

 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ملک بدر
کیپشن: 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ملک بدر

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ سےجناح کے دو قومی نظریے کی جیت ہوگئی۔

اے این آئی نیوز کے مطابق 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ 41 سال بعد بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون کو ملک بدر کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی دو بیٹیاں چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں۔ اس کے باوجود وہ بھارت میں گھر  اور خاندان چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے۔پہلگام حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں کیوں نکالا جارہا ہے؟ 

بھارتی انتہاپسند اور جنونی مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر انتہائی خوش ہیں۔جس سےجناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا۔ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔بھارت میں فرقہ واریت جیت گئی جبکہ انسانیت ہار گئی۔

Watch Live Public News