ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بندرگاہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق، 285 پارسلز کو چمڑے کی مصنوعات ظاہر کر کے چین بھجوانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
چیکنگ کے دوران ان پارسلز میں سے گدھوں کی 14 ہزار کھالیں برآمد ہوئیں۔ ایف بی آر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام سامان قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد ہے، اس لیے اس کوشش کو اسمگلنگ تصور کرتے ہوئے روکا گیا ہے۔
ایف بی آر کی اس بروقت کارروائی کو غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔