ویب ڈیسک: بھارتی فالس فلیگ بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ پر سائبر حملے شروع کردیئےگئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک ہونے اور پاکستان کے مؤثر بیانیے کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارتی عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات کے ذاتی موبائل نمبر پر انڈین نمبرز سے حراساں کرنے کی ناکام کوشش شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اپنی ناکامی کو چھپانے کےلیے وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے نمبر پر بھارتیوں نے کالز کرنا شروع کردیں، وفاقی وزیر اطلاعات کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے بعد اب انکے موبائل نمبر پر ہراسگی کے پیغامات کی بوچھاڑ کردی، بھارتی ہراسگی کے باوجود،پاکستانی بیانیہ سازی میں وفاقی وزیراطلاعات آگے آگے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مبینہ جھوٹے آپریشن اور الزامات کے باوجود، پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، جس پر عالمی حلقوں میں پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔