پنجاب حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن منسوخ کروانے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن منسوخ کروانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن منسوخ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے پی ایم ڈی سی  کو مستقل پریکٹسسنگ لائسنس منسوخ کروانے کے لیے خط ارسال کر دیا ۔ خط کے متن کے مطابق  چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر احمد یار، نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر سلمان غفور اور ڈاکٹر ندیم ثاقب کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ منیر سیال اور ڈاکٹر محمد عارف کے نام بھی  رجسٹریشن منسوخی کی لسٹ میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈاکٹر ارسلان افتخار، ڈاکٹر کاشف سعید اور ڈاکٹر حامد ارشد چھٹہ شامل ہے۔

سیکرٹری صحت  نےصدر پی ایم ڈی سی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔محکمہ صحت  کی جانب سے  پہلے ہی ہڑتال کرنے پر ان کی پوسٹ گریجویشن کی ٹریننگ منسوخ کی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News