ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز 

 ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز 

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے اشتراک سے کراچی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز ، نیشنل بینک آف پاکستان کا کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید بینکاری سہولت کی فراہمی کے لیےاہم اقدام۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب سے شروع ہوگا، اے ٹی ایم سہولت کو کراچی سٹی اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنز تک وسعت دی جائے گی۔

اے ٹی ایم سروس کا اقدام  وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے وژن کا عملی مظہر ہے، روزانہ70,000 مسافر ان دونوں مرکزی اسٹیشنز سے سفر کرتے ہیں، اے ٹی ایم سہولت کی عدم دستیابی کی باعث مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ 

ریلوے انتظامیہ نے نیشنل بینک سے 10 مئی سے پہلے اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی باضابطہ درخواست کی ہے، پاکستان ریلوے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے نیشنل بینک کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ 

Watch Live Public News