(ویب ڈیسک ) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطا بق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیرمین گہرائی140کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔