پاکستان  پر حملے کی صورت میں چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

پاکستان  پر حملے کی صورت میں چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق سینٹرفارچائنااینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اورچینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنےپاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

پہلگام فالس فلیگ  پرچین کاپاکستانی موقف کی حمایت میں بڑابیان آگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاکستان نےہمیشہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پرشفاف تحقیقات کامطالبہ کیاہے، چینی سفیر نے بھی پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ذرائع کےمطابق سینٹرفارچائنااینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اورچینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنےپاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ   پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکناوقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کےخلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف چین پاکستان کےساتھ کھڑا ہوگا،   چین پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے دفاع کے لیے ہرسطح پرپرعزم ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ   چین کےموقف سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں،دنیا کے کئی ممالک بھارت سےالزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔اقوام عالم کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

Watch Live Public News