(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے،، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور بھارت سے بھی ذمہ داری کی توقع رکھتا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ کشیدگی ہو، یہ بات پاکستان کی سیاسی قیادت ہر سطح پر واضح کر چکی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے تیار ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرے گا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور بھارت سے بھی ذمہ داری کی توقع رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019کے اقدامات آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش تھی، بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوز کنونشن کے خلاف تھا۔