ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
کیپشن: ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

ویب ڈیسک: ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ کی پراسیسنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سروس جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔

سفارتخانے نے ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے فی الحال آن لائن درخواست جمع کروائیں تاکہ سہولت برقرار رکھی جا سکے۔

Watch Live Public News