سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی پابندی ختم کر دی، کم عمر عازمین کو دوبارہ اجازت مل گئی

سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی پابندی ختم کر دی، کم عمر عازمین کو دوبارہ اجازت مل گئی
کیپشن: سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی پابندی ختم کر دی، کم عمر عازمین کو دوبارہ اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج کی ادائیگی سے متعلق عمر کی پابندی ختم کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر افراد پر عائد قدغن واپس لے لی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق سعودی حکومت نے حج کے لیے مقرر کی گئی 15 سالہ عمر کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے بعد کم عمر عازمین کے لیے بھی راستہ ہموار ہو گیا ہے۔  اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ 15 سال سے کم عمر افراد پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سابقہ پالیسی بحال ہو گئی ہے، جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل تصور ہوں گے۔ مزید برآں، وہ ویزا درخواستیں جو عمر کی شرط کے باعث مسترد کر دی گئی تھیں، اب دوبارہ پراسیس کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے حج پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے حج پر پابندی عائد کی تھی، جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News