ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنے اور ارباز خان کے بارے میں زیرِ گردش طلاق کی خبریں مسترد کر دیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں خوشبو خان نے اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے یہ افواہیں پھیلائیں کہ ان کی ارباز خان سے طلاق ہو گئی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ خوشبو خان نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انہوں نے میڈیا سے کہا تھا کہ اس بارے میں سوال ارباز خان سے کیا جائے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی ارباز خان کے خلاف نہیں گئیں اور نہ ہی ایسا کبھی کریں گی کیونکہ ارباز ان کے بچوں کے والد ہیں اور وہ اب بھی ان کے نکاح میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ارباز نے انہیں طلاق نہیں دی۔
یاد رہے کہ خوشبو خان نے ماضی میں ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز ان کیلئے سب کچھ تھے، لیکن جب انہیں مشکلات کا سامنا تھا تو ارباز ان کے ساتھ نہیں تھے، جس پر انہیں افسوس ہوتا ہے۔ خوشبو خان نے کہا کہ ان کا اور ارباز کا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، بلکہ ارباز بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔
اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں ارباز سے ملے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں، اور آج بھی وہ ارباز کی یادوں میں ہیں۔ انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ ارباز انہیں چھوڑ کر کیوں چلا گیا، اور اس کے بعد وہ آج تک ان سے نہیں ملے۔