وزیر اعظم  کی انڈیپینڈنٹ گروپ کو اسلام آ باد  بار کونسل، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارکباد

وزیر اعظم  کی انڈیپینڈنٹ گروپ کو اسلام آ باد  بار کونسل، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارکباد

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف  نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو  اسلام آ باد  بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر  مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے  انڈیپینڈنٹ گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔   مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت  اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ  اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ، 

وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔

Watch Live Public News