چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کمائی کا آسان طریقہ

چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کمائی کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، نوجوان طبقہ ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ کی طرف آرہا ہے تاکہ اپنے مستقبل کو روشن بنایا جاسکے، عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ’ اے آئی‘ کا بھی کافی عمل دخل ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے، چیٹ جی پی ٹی کے وہ فوائد جن کو  استعمال کرکے  پیسے  کمائے جاسکتے ہیں۔ 

 اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایسے جدید فیچرز متعارف کرائے ہیں جو اسے محض ایک تحریری مددگار نہیں بلکہ ایک مکمل سیکھنے اور کوچنگ پلیٹ فارم میں بدل دیتے ہیں۔

یہ نئی خصوصیات جیسے کورسیرا انٹیگریشن، اسٹڈی موڈ، اور ایجینٹک اے آئی، آپ کو نہ صرف زیادہ مؤثر بناتی ہیں بلکہ آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھا کر زیادہ کمائی کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

اب آپ چیٹ جی پی ٹی کے اندر ہی ’کورسیرا‘ کے کورسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے آپ لیڈرشپ، کمیونی کیشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پروگرامنگ، اور مصنوعی ذہانت جیسے ہائی انکم اسکلز سیکھ سکتے ہیں۔ یہ کورسز آپ کو نہ صرف نئی مہارتیں سکھاتے ہیں بلکہ آپ کے کیریئر کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد دیتے ہیں۔

بس چیٹ میں لکھیں: ”کورسیرا“ اور پھر اپنی دلچسپی یا پیشہ ورانہ ہدف کے مطابق کورسز براؤز کریں۔ یہ سہولت فی الحال صرف امریکہ میں دستیاب ہے، مگر جلد ہی دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کا ’ایجنٹک اے آئی‘ آپ کے لیے ڈیٹا اور رپورٹس کے تجزیے کا ایک نیا انداز پیش کرتا ہے۔ آپ اپنے ”گوگل ڈرائیو“ یا ”وَن ڈرائیو“ کو کنیکٹ کر کے چیٹ جی پی ٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ رپورٹس کا خلاصہ بنائے، رجحانات کی نشاندہی کرے، یا آپ کو اسٹریٹیجک سوچنے کی تربیت دے۔

چیٹ جی پی ٹی کا ایک اور فائدہ اسٹدی موڈ،  ”اسٹدی موڈ“ ایک انٹرایکٹو ٹیچنگ سسٹم ہے جو آپ کو محض جواب نہیں دیتا بلکہ آپ کی سوچ کو رہنمائی کے ذریعے بہتر بناتا ہے۔

یہ آپ سے سوالات کرتا ہے، آپ کے جوابات پر فیڈبیک دیتا ہے، اور سیکھنے کے عمل کو دلچسپ بناتا ہے،   چیٹ جی پی ٹی آپ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر سیکھنے، سمجھنے اور کمانے کے مواقع فراہم کرتا ے۔

Watch Live Public News