لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے 

لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے 

ویب ڈیسک: لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ فضل پارک میں جھگڑے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی، 50 سالہ کوثر بی بی کو محلے داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگا تھا۔

میاں میر ہسپتال گیٹ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا ، گجر پورہ سے ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا، ہسپتال میں دم توڑ گیا  ۔

پرانا کاہنہ سے نشے کا عادی نوجوان مردہ حالت میں ملا ، متوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہے، موقع پر شناخت نہ ہو سکی۔

باغبانپورہ میں شالامار باغ کے قریب نشے کے عادی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، لوئر مال آؤٹ فال روڈ کے قریب نشے کی زیادتی کے باعث ایک شخص جان سے گیا ۔

پولیس  کے مطابق متوفی کی شناخت وزیر مسیح کے نام سے ہوئی، ساندہ کا رہائشی تھا،پولیس کارروائی کے پیش نظر تمام میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ 

Watch Live Public News