دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ شامل۔ تفصیلات کے مطابق عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر ، راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ جبکہ محتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر ہوئے ہیں۔ پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔