ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہینڈ شیک تنازع پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کے خلاف اگلے میچ میں کیا ہوگا، ابھی تو ہم نے فائنل جیتا ہے جس کو ہم سب انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سوریا کمار سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں پاکستان کو کمزور حریف قرار دینے کے اپنے بیان پر افسوس ہے تو انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہرگز نہیں! اگر یہ فائنل ہوتا تو سخت مقابلہ ہوتا، فائنل ایک موقع ہوتا ہے۔
بھارت کپتان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک میچ ہے، لیکن فائنل تو فائنل ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ ناک آؤٹ گیم ہے، آپ اس کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، دباؤ ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میں نے کچھ غلط کہا ہے۔ میں اپنی ٹیم کو دیکھتا ہوں، جب وہ کسی میچ میں پریکٹس یا کھیلتی ہیں، مجھے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں کھیل سکتے ہیں۔ میں نے یہی دیکھا جب میں نے کہا۔
واضح رہے کہ سوریہ کمار یادیو نے اس وقت ایشیا کپ 2025 کے دوران ایک بڑی بحث چھیڑ دی تھی۔ جب انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اب وہ پاکستان کو سخت حریف نہیں سمجھتے۔ ساتھ ہی پاکستانی کپتان سلمان سے شروع سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔