ویب ڈیسک: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی سمبڑیال، سیالکوٹ میں بڑی کارروائی، آپریشن کے دوران سات ہزار کلوگرام بھنگ برآمد کر لی گئی۔
کارروائی میں دو بغیر لائسنس پستول اور گولیاں بھی ضبط کرلی گئیں ، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے آپریشن میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھنگ پنجاب اور سندھ میں سپلائی کی جانی تھی، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس دو ماہ میں سات کروڑ اسی لاکھ کی منشیات ضبط کر چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں، اسمگلنگ نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے آپریشنز صوبے میں منشیات فروشوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے ۔