رابطہ منقطع ہونے سے قبل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا آخری آڈیو پیغام

رابطہ منقطع ہونے سے قبل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا آخری آڈیو پیغام

ویب ڈیسک: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے آفیشل انسٹاگرام  اکاؤںٹ سے رات تین بجے کے قریب یہ آخری پیغام کیا گیا، اُن کا اکاوئٹ چلانے والے ایڈمن نے کہا اس کے بعد  سے ہمارا اُن سے رابطہ منقطع ہے۔

  سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ’ اگرچہ وہ دو سال سے قوم سے اپیل کر رہے تھے کہ غزہ میں انسانیت سوز قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنی حکومت پر دباؤ کا ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے کہ نکلیں اور مسلسل نکلیں اور بڑی تعداد میں نکلیں۔

 آج جبکہ وہ خود اسی وحشی اسرائیل کی دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں تو قوم سے امید ہے کہ اب تو وہ ضرور نکلے گی۔

مشتاق احمد خان کے لیے نہیں بلکہ غزہ میں جاری بدترین نسل کشی کو روکنے کے لئے۔

مشتاق احمد خان نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں بھی واضح طور پر پاک فلسطین فورم کی کال پر نکلنے کی اپیل کی تھی لہذا پاک فلسطین فورم آج ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کال دے چکی ہے۔

Watch Live Public News